Time 07 جون ، 2023
کھیل

پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کیلئے 12 جون کو اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات چیت ہوگی: ذرائع__فوٹو: فائل
اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات چیت ہوگی: ذرائع__فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے لیے 12 جون کو  اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات چیت ہوگی جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ ، پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایونٹس پر  بھی بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہلڈرز کو ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرپر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹس کے کردار پر بات ہو گی۔

رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ریجنل ٹیموں کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

مزید خبریں :