Time 07 جون ، 2023
کھیل

ماضی میں سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ میں دوری تھی جو اب کم ہوئی: ہارون رشید

سری لنکا، ایشیاکپ ورلڈکپ اور آسٹریلیا کی سیریز کو سامنے رکھ کر ٹریننگ کریں گے، باصلاحیت کرکٹرز کو فاسٹ ٹریک کیا جائے گا: چیئرمین سلیکشن کمیٹی/ فائل فوٹو
سری لنکا، ایشیاکپ ورلڈکپ اور آسٹریلیا کی سیریز کو سامنے رکھ کر ٹریننگ کریں گے، باصلاحیت کرکٹرز کو فاسٹ ٹریک کیا جائے گا: چیئرمین سلیکشن کمیٹی/ فائل فوٹو

لاہور : قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ماضی میں سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ میں ایک گیپ پایا جاتا تھا لیکن  موجودہ سلیکشن کمیٹی سے یہ دوری کم ہو ئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران ہارون رشید نے کہا کہ 10 جون سے قومی کرکٹرز کا کیمپ نئی مینجمنٹ کی سہولت کے لیے لگا رہے ہیں ،کیمپ میں نئی مینجمنٹ پاکستان کرکٹ کے پرفارمرز کو دیکھ سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا، ایشیاکپ ورلڈکپ اور آسٹریلیا کی سیریز کو سامنے رکھ کر ٹریننگ کریں گے، باصلاحیت کرکٹرز کو فاسٹ ٹریک کیا جائے گا  جن کے پاس کرکٹ کھیلنے کے مواقع ہیں انہیں اجازت دی جا رہی ہے۔

بیرون ملک کھیلنے والے کرکٹرز کی فٹنس پر پریشان نہیں :ہارون رشید

چیئرمین سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھاکہ بیرون ملک کھیلنے والے کرکٹرز کی فٹنس   پر پریشان نہیں، بیرون ملک کھیلنے سے ان کی کرکٹ فٹنس قائم رہے گی، روٹیشن پالیسی اپنائی جا رہی ہے، مزید چیزیں بہتر ہوں گی، ہمارا پول 20 سے 25 پلئیرز کے گرد گھومتا ہے اس لیے کوئی مسئلہ نہیں، ڈومیسٹک کرکٹرز کے بارے میں بتانے کے لیے کوچز موجود رہیں گے۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ ماضی میں سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ میں ایک گیپ پایا جاتا تھا، موجودہ سلیکشن کمیٹی سے یہ دوری کم ہو ئی ہے، ہم نے مختلف گروپس بنائے ہوئے ہیں، سب کچھ اس میں شیئر ہوتا ہے، سلیکشن کمیٹی کے نئے طریقہ کار سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ۔

 مکی آرتھر کے ساتھ رابطہ رکھنے میں کوئی مشکل نہیں : ہارون رشید

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مکی آرتھر کے ساتھ رابطہ رکھنے میں کوئی مشکل نہیں، مکی آرتھر ستمبر کے  مستقبل میں پاکستان ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں اضافہ ہوگا۔ 

مزید خبریں :