اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے— فوٹو: فائل
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے— فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر  286.56 روپے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  300 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپےسستا ہوکر 303 روپےکا ہوگیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :