Time 07 جون ، 2023
پاکستان

کراچی کے جنوب سے 1260 کلومیٹر دوربحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان میں مزید شدت آگئی

طوفان کے مرکز میں کبھی ہواؤں کے جھکڑ 140کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں: محکمہ موسمیات— فوٹو: محکمہ موسمیات
طوفان کے مرکز میں کبھی ہواؤں کے جھکڑ 140کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں: محکمہ موسمیات— فوٹو: محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود شدید سمندری طوفان میں مزید شدت آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بائے پر جوائے مزید شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1260کلومیٹر دور ہے، طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 110سے 120 کلومیٹر ہے جبکہ طوفان کے مرکز میں کبھی ہواؤں کے جھکڑ  140کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سازگار موسمیاتی صورتحال کے باعث یہ سسٹم مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، سمندری طوفان شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کوکوئی خطرہ نہیں، سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔

مزید خبریں :