08 جون ، 2023
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد سگریٹ اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی،ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلیں۔
اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے شیشہ اور ویپ فلیور بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو سگریٹ اسمگلرز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔