کھیل
Time 08 جون ، 2023

اِسکن کیئر روٹین پوچھنے پر نسیم نے مداح کو کیا جواب دیا؟

کرکٹر نسیم شاہ نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا/ فائل فوٹو
کرکٹر نسیم شاہ نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر نسیم شاہ کی بولنگ کے ساتھ ساتھ ان کی اسٹائلنگ بھی مشہور ہے جس کی اکثر ان کے مداح تعریف کرتے ہیں۔

کرکٹر نسیم شاہ نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس دوران نسیم کے مداحوں نے کہیں ان سے دعاؤں کا سوال کیا تو کہیں دلچسپ سوالات پوچھے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

ایک مداح نے نسیم شاہ سے سوال کیا آپ کی اسکن کیئر روٹین کیا ہے ؟ جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ نماز۔

مزید خبریں :