اس تصویر میں چھپے شخص کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

اس تصویر میں ایک شخص چھپا ہوا ہے / فوٹو بشکریہ Liu Bolin Art
اس تصویر میں ایک شخص چھپا ہوا ہے / فوٹو بشکریہ Liu Bolin Art

اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ کیا اس میں کچھ عجیب لگ رہا ہے؟

بظاہر کھلونوں کی کسی دکان کی اس تصویر میں کچھ بھی غیرمعمولی نہیں۔

مگر اس میں ایک شخص آپ کی آنکھوں کے سامنے موجود ہے جو ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

یہ ایک آرٹسٹ لیو بولین ہیں جن کو انسانی گرگٹ بھی کہا جاتا ہے۔

دنیا کے مختلف مقامات پر وہ خود کو پس منظر میں ایسے گم کرلیتے ہیں کہ ان کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

وہ اپنے جسم اور ملبوسات کو پس منظر کے مطابق پینٹ کرلیتے ہیں جس کے باعث سرسری نظر میں انہیں دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔

عام طور پر کسی ایک منظر میں خود کو چھپانے کے لیے انہیں جسم کو رنگنے میں 10 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

دنیا کے متعدد مقامات پر انہوں نے اس آرٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کے مطابق یہ ایک طرح کا احتجاج ہے اور اس طرح وہ ظاہر کرتے ہیں کہ بااختیار افراد کی نظر میں ہماری کیا اہمیت ہے۔

یہ شخص خود کو پس منظر میں چھپانے میں مہارت رکھتا ہے / فوٹو بشکریہ Liu Bolin Art
یہ شخص خود کو پس منظر میں چھپانے میں مہارت رکھتا ہے / فوٹو بشکریہ Liu Bolin Art


مزید خبریں :