08 جون ، 2023
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 27 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 616 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کمی کے بعد 1946 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ دو روز قبل سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔