کھیل
Time 08 جون ، 2023

بابر اعظم کس عظیم بیٹر کا نعم البدل بن سکتے ہیں؟ محمد یوسف نے بتا دیا

میری خوش قسمتی ہے کہ میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا: بیٹنگ کوچ یشنل کرکٹ اکیڈمی۔ فوٹو فائل
میری خوش قسمتی ہے کہ میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا: بیٹنگ کوچ یشنل کرکٹ اکیڈمی۔ فوٹو فائل 

لاہور: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا یہ بہت ضروری ہے کہ بچے گراؤنڈ میں آکر کرکٹ کھیلیں، پہلے بھی ماڈل ٹاؤن گرینز سے وہاب ریاض، سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی سامنے آئے، ایسے کیمپ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ میں کارکردگی بہت اچھی ہے، پاکستان کے پاس حارث رؤف، شاہین آفریدی، زمان خان، نسیم شاہ اور احسان اللہ جیسے بولرز ہیں، میری خوش قسمتی ہے کہ میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا، موجودہ دور میں بابر اعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جانا چاہیے، پاک بھارت کرکٹ دونوں حکومتوں کا ایشو ہے لیکن یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے، پی سی بی کا آئی سی سی پر دباؤ ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مزید خبریں :