دنیا کا سب سے بڑا یاقوت ریکارڈ قیمت میں فروخت

یہ وہ یاقوت ہے / فوٹو بشکریہ Sothebys
یہ وہ یاقوت ہے / فوٹو بشکریہ Sotheby's

دنیا کا سب سے بڑا یاقوت ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا ہے۔

نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران Estrela de Fura نامی یاقوت 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا۔

55.22 قیراط کا یاقوت افریقی ملک موزمبیق کی کان سے نکالا گیا تھا۔

خام شکل میں یہ 101 قیراط کا تھا اور تراش خراش کے بعد 55.22 قیراط کا ہوگیا۔

اس پتھر کی خون جیسی رنگ اسے کاٹنے اور پالش کرنے کے بعد سامنے آئی تھی۔

اسے نیلام کرنے والے ادارے کے مطابق اس یاقوت کو ماہرین نے قدرت کا ایک بے مثال خزانہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل 2015 میں ایک 25.59 قیراط کا یاقوت 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا اور اب اس کا ریکارڈ Estrela de Fura نے توڑا۔

یاقوت کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ایک گلابی ہیرا بھی 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔

یہ وہ گلابی ہیرا ہے / فوٹو بشکریہ Sothebys
یہ وہ گلابی ہیرا ہے / فوٹو بشکریہ Sotheby's

10.57 قیراط کا یہ ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا کی کان سے نکالا گیا تھا اور اپنی شفاف رنگت اور بے داغ ہونے کی وجہ سے نایاب تھا۔

مزید خبریں :