سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں ذمہ داریاں پوری نہیں کیں: سراج الحق

پاناما بینچ میں شامل دو جج بعد میں چیف جسٹس بھی بنے پھر بھی انہوں نے 435 افرادکیخلاف کارروائی نہیں کی: امیر جماعت اسلامی— فوٹو: فائل
پاناما بینچ میں شامل دو جج بعد میں چیف جسٹس بھی بنے پھر بھی انہوں نے 435 افرادکیخلاف کارروائی نہیں کی: امیر جماعت اسلامی— فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، صرف ایک خاندان کیخلاف تحقیقات کی گئیں۔

سراج الحق نے کہا کہ 435 افراد کا کیس گزشتہ 7 سال سے نہیں سنا جارہا، سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پاناما بینچ میں شامل دو جج بعد میں چیف جسٹس بھی بنے پھر  بھی انہوں نے 435 افرادکیخلاف کارروائی نہیں کی۔

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود نے پاناما سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔

سپریم کورٹ میں پاناما اسکینڈل میں شامل 436 افراد کے خلاف تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ پاناما کیس کچھ اور ہی معاملہ تھا، 436 افراد میں سے صرف ایک خاندان کو الگ کرکے کیس چلایا گیا۔

جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں مگر ایسا کیا ہوگیا تھا کہ 24 سماعتوں کے بعد ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کردیے گئے؟

مزید خبریں :