گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

آگ لگنےکا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب معافی والا میں قائم تیل کے گودام میں پیش آیا، جہاں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے چند ہی لمحوں میں مزید دو تیل کے کنٹینرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث گودام میں کام کرنے والے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم اسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے3 گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آپریشن میں ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے،  واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول اور قریبی فیکٹری میں موجود پلاسٹک دانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید خبریں :