Time 10 جون ، 2023
کاروبار

بجٹ 2023: کس شعبےکو کتنی سبسڈی ملےگی ؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بجٹ دستاویز کے مطابق  مجموعی طور پر ایک ہزار 74 ارب روپےکی سبسڈی دی جائےگی۔

کراچی میں بجلی کی تقسیم کارکمپنی کے الیکٹرک کو 315 ارب روپے سبسڈی کی مد میں دیے جائیں گے، اس کے علاوہ  واپڈا اور  پیپکو کو 579 ارب روپے سبسڈی کی مد میں ملیں گے۔

پیٹرولیم کے شعبے میں 53 ارب 60کروڑ وپے کی سبسڈی دی جائےگی، یوٹیلٹی اسٹورز کو مجموعی طور 35ارب روپے سبسڈی دی جائےگی جس میں پانچ ارب روپےکا رمضان پیکج شامل ہے۔

پاسکو کو دس ارب روپے کی سبسڈی دی جائےگی جس میں گندم کے ذخائر کے لیے سات ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی کے لیے دس ارب پچاس کروڑ  روپے  فراہم کیے جائیں گے۔

کھاد کے کارخانوں کو 30 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائےگی، یوریا کھاد کی درآمد کے  لیے 6  ارب روپے کی سبسڈی مختص کی جا رہی ہے۔

میرا گھر اسکیم کے لیے 12 ارب 20 کروڑ  روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو بلاسود قرض کی فراہمی کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :