10 جون ، 2023
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے سرپلس بجٹ دینے کی شرط مان لی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے، معاہدے کے تحت کے پی حکومت آئندہ مالی سال کیلئے 95 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے گی۔
ذرائع کے مطابق جاری مالی سال کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے 117 ارب کے سرپلس بجٹ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، خیبرپختونخوا کو اس وقت کم ازکم 200 ارب روپے کا خسارہ ہے۔