Time 10 جون ، 2023
پاکستان

’دل کا رشتہ‘ ایپ نے جلدی شادیاں کروانے کا ریکارڈ توڑ دیا

2 دن میں رشتہ ہوا اور تیسرے دن شادی ہو گئی: دلہے کا تابش کے پروگرام’ہنسنا منع ہے‘ میں انکشاف— فوٹو: اسکرین گریب
2 دن میں رشتہ ہوا اور تیسرے دن شادی ہو گئی: دلہے کا تابش کے پروگرام’ہنسنا منع ہے‘ میں انکشاف— فوٹو: اسکرین گریب

’دل کارشتہ‘ ایپلیکیشن نے جلدی شادیاں کروانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جیو کے پرو گرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے شرکت کی اور انکشاف کیا کہ رشتہ ایپ ’دل کا رشتہ‘ ان کی زندگی میں بہار بن کر آئی ہے۔

دلہے وقار نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ وہ فیک رشتہ ایپس سے تنگ آ چکے تھے تب ہی ایک دن ان کا ایک دوست آفس آیا اور ”دل کا رشتہ“ ایپ کے بارے میں بتایا کہ یہاں بہت اچھے اور جلدی رشتے ہوتے ہیں تب میں نے فوراًً ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنا پرو فائل بنایا اور پرو فائل بناتے ہی مجھے بہت اچھا رشتہ مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گھر والوں کی رضامندی اور لڑکی والوں سے ملاقات کے بعد شادی اتنی جلدی ہوئی کہ مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ میری شادی بھی ہو گئی ہے۔

جیو کے پرو گرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے شرکت کی— فوٹو: اسکرین گریب
جیو کے پرو گرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے شرکت کی— فوٹو: اسکرین گریب

دلہن اروما کا کہنا تھا کہ میں جب پہلی دفعہ ہی پرو فائلز دیکھ رہی تھی تب میں نے وقار کا پرو فائل دیکھا اوردیکھتے ہی اپنے گھر والوں کو بتایا، گھر والوں نے بھی وقار کو پسند کیا اور ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اور ہم آج اس پرو گرام پر بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کو دیکھ کر اور پسند کر کے شادی کی ہے اور ہم بہت خوش ہیں کہ ’دل کا رشتہ‘ایپ نے اتنی جلدی ہمیں ملا دیا۔

دل کا رشتہ ایپ پر صارفین کے اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لانچ کے کچھ ہی مہینوں میں 12 لاکھ 95 ہزار رشتے اور 2 لاکھ 45 ہزار 337 میچز بن چکے ہیں۔

دل کا رشتہ ایپ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ ایپ پر بننے والے میچز ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہوں جو ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کی علامت بھی ہے۔

اس ایپ پر لاکھوں پرو فائلز با قاعدہ تصدیق کے بعد بنائے جاتے ہیں۔ ایپ کی ٹیم لوگوں کے گھروں پر خود جا کر ان کی معلو مات کی تصدیق کرتی ہے، تصدیق کے مراحل میں ویریفیکیشن ٹیم فراہم کردہ معلومات اور کوائف کو کراس چیک کرتے ہوئے پرو فائل کو ویریفائی کرتی ہے جو دل کا رشتہ ایپ کی انفرادیت ہے۔

وقار اور ارومادونوں کے لیے اچھا رشتہ ڈھونڈنا ایک چیلنج بنا ہوا تھا لیکن ”دل کا رشتہ“ ایپ نے ان کی مشکل منٹوں میں حل کر دی۔ 

دونوں کو پہلی دفعہ میں ہی ایک دوسرے کا پرو فائل پسند آگیا اور نہ صرف ان کو بلکہ ان کے گھر والوں کو بھی پسند آگیا۔ یہ ایپ دوسری رشتہ ایپس کے مقابلے میں اپنے صارفین کوجلدی اور بہترین رشتے فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبریں :