Time 10 جون ، 2023
پاکستان

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

حریم شاہ کے خلاف ان کی سابق دوست صندل خٹک نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی تھی۔ فوٹو فائل
حریم شاہ کے خلاف ان کی سابق دوست صندل خٹک نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی تھی۔ فوٹو فائل

پشاور کی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

حریم شاہ کے خلاف ان کی سابق دوست صندل خٹک نے درخواست دی تھی کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں۔

سندل خٹک کا اپنی درخواست میں کہنا تھا حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں، ایف آئی اے درخواست کےباوجود کارروائی نہیں کر رہی۔ 

 پشاور کی سیشن کورٹ نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں ایف آئی اے کو قابل ادراک جرم کی شکایت موصول ہوئی تو قانونی کارروائی کرے۔

مزید خبریں :