Time 11 جون ، 2023
صحت و سائنس

بلوچستان میں 250 سے زائد سرکاری اسپتالوں کا وجود صرف کاغذات میں ہونےکا انکشاف

صوبہ میں سرکاری دستاویزات میں 1661 اسپتال، بنیادی مراکز صحت، اور رورل ہیلتھ سینٹر زاور دیگر طبی مراکز ہیں: رپورٹ__فوٹو: فائل
صوبہ میں سرکاری دستاویزات میں 1661 اسپتال، بنیادی مراکز صحت، اور رورل ہیلتھ سینٹر زاور دیگر طبی مراکز ہیں: رپورٹ__فوٹو: فائل

بلوچستان میں ڈھائی سو سے زائد سرکاری اسپتالوں کا وجود صرف کاغذات میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی بلوچستان میں صحت کی سہولیات سے متعلق رپورٹ کے مطابق صوبے میں سرکاری دستاویزات میں 1661 اسپتال، بنیادی مراکز صحت، اور رورل ہیلتھ سینٹرز اور  دیگر طبی مراکز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 257 طبی اداروں کا وجودصرف فائلوں کی حد تک محدود ہے، اس کے علاوہ 656 طبی مراکز  جزوی طور پر ہی فعال ہیں۔

اندرون صو بہ عوامی نمائندوں کے مطابق بلو چستان کے پچاس فیصد بنیادی مراکز صحت بند پڑے ہیں۔

مزید خبریں :