Time 11 جون ، 2023
پاکستان

2 سے 3 ہفتوں میں عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو جائیگا: رانا ثنا اللہ

سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں: وزیر داخلہ__فوٹو: فائل
سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں: وزیر داخلہ__فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز  ہوجائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام 'جرگہ' میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9  مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی، ساری منصوبہ بند ی زمان پارک میں کی گئی۔

مزید خبریں :