سن اسکرین تیز دھوپ سے جلدکو جھلسنے سےکیسے بچاتی ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

زمین کا درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے اور سورج بھی اپنی گرمی خوب برسا رہا ہے، گرمی کی وجہ سے نہ صرف ہماری طبیعت بے چین ہوجاتی ہے بلکہ جلد بھی بری طرح جھلس جاتی ہے۔

تو اس سے بچاؤ کے لیےکیا کیا جائے؟

اپنی جلد کو سورج کی تپش سے جھلسنے  سے بچانے کا واحد حل سن اسکرین ہے جس کا مشورہ دنیا بھر کے ڈرماٹولوجسٹ دیتے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سن اسکرین یا سن بلاک کام کیسے کرتے ہیں؟ اور سن اسکرین کا انتخاب کرتے ہوئے ہمیں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ اس کے حوالے سے بھی آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سن اسکرین میں کیا دیکھنا چاہیے؟

جلد کی خوبصورتی اور نکھار کو بچانے کیلئے سن اسکرین کا استعمال کیا جاتا ہے، جتنا اچھا سن پروٹیکشن فیکٹر (ایس پی ایف)  ہوگا اتنا ہی کارآمد بھی ہوگا۔

یو وی اے اور یو وی بی کیا ہے؟

ہم سب نے سن  رکھا ہے کہ سورج کی شعاعوں میں یو وی اے اور یو وی بی ہوتا ہے جو جلد کو جھلساتا ہے جنہیں الٹرا وائلٹ ریز کہا جاتا ہے۔

یہ ہی الٹرا وائلٹ ریز  جلد کو بڑھاپے کی طرف لے جاتی ہے جبکہ جلدکی دو رنگت کا سبب بھی بنتی ہے اور جلد کے سرطان کی وجہ بھی بن سکتی ہے جس سے بچاؤ کیلئے سن اسکرین کا لگانا ضروری ہے۔

تاہم سن اسکرین کے استعمال کے باوجود بھی ماہرین جلد تیز دھوپ میں جانے سے منع کرتے ہیں۔

ایس پی ایف کے نمبر کا کیا مطلب ہے؟

یقیناً  آپ جب سن اسکرین خریدنے جاتے ہیں تو ایس پی ایف کا نمبر بتاتے ہیں اور اپنے من پسند نمبر کے مطابق سن اسکرین کا انتخاب کرتے ہیں۔

 اس کا مطلب ہے جتنا زیادہ ایس پی ایف کا نمبر ہوگا خطرناک شعاعوں سے بچت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔