12 جون ، 2023
9 مئی کو جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی ہے۔
حملہ آور شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے جو کہ راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
شرپسند لوگوں کو توڑپھوڑپر اُکساتا رہا اور خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کا مونوگرام توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہوگیا۔
شرپسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ بھی کیا، شر پسند پیٹرول بم پھینکنے میں بھی صفِ اول میں رہا۔