15 جون ، 2023
پاکستانیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ملک میں کامیاب کاروبار کے لیے رشوت ضروری ہے۔
یہ خیال عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آیا ہے۔
پاکستان میں کاروبار میں کامیابی کے لیے رشوت دینا اور لینا ضروری ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے 1500 سے زائد افراد سے ملک بھر میں سروے کیا، یہ سروے 29 مارچ سے 7 اپریل 2023 کے درمیان کیا گیا۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 7 پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ملک میں کامیاب کاروبار کے لیے رشوت لینا اور دینا ضروری ہے۔
سروے میں 66 فیصد افراد نےکہا کہ پاکستان میں کامیاب کاروبار کے لیے رشوت لینا اور دینا ضروری ہے۔
13فیصد افراد نے اس بات سے اختلاف کیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ رشوت کے بغیر بھی کاروبار میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
تاہم 10 فیصد افراد نےکہا کہ بغیر رشوت دیے یا لیےکاروبار میں کامیابی کسی حد تک ممکن ہے مگر یقینی نہیں۔