Time 16 جون ، 2023
پاکستان

سمندری طوفان آج کمزورہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائیگا، کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنے لگی

سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے، یہاں ساحلی علاقوں میں 2 سے 2.5 میٹرتک لہریں بلند ہوسکتی ہیں: این ڈی ایم اے/ فوٹو رائٹرز
سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے، یہاں ساحلی علاقوں میں 2 سے 2.5 میٹرتک لہریں بلند ہوسکتی ہیں: این ڈی ایم اے/ فوٹو رائٹرز

سمندری طوفان  بپرجوائے کاخطرہ ٹل جانے کے بعد کیٹی بندرمیں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی۔

کیٹی بندر سے نقل مکانی کرنے والے ماہی گیروں اور مقامی افرادکی واپسی شروع ہوگئی جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہےکہ بارش کے بعد راستے دلدلی ہوجانے سے آمدروفت میں مشکلات ہیں۔

کیٹی بندرکے دیہاتی علاقوں میں مکین اپنے گھروں اوردکانوں پرپہنچنا شروع ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق سمندر میں طغیانی،تیز ہوا چلنے اوربارش سے نقصانات ہوئے ہیں۔

بپراجوائے کا گجرات ساحلی علاقوں میں لینڈ فال

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بپر جوائے نے بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے جاکھاو پورٹ اور اطراف میں لینڈفال مکمل کرلیا ہے، اب شام میں طوفان کی شدت کم ہو کریہ ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ  سمندری طوفان کراچی سے 225، ٹھٹہ سے 165 کلومیٹر دور ہے اورکیٹی بندر سے 125کلو میٹر دور ہے، طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10 سے 15 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جب کہ کیٹی بندر اور اطراف لہریں 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیزا ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

این ڈی ایم اے  کے مطابق 17 جون تک ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ اس دوران ہوائیں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے، یہاں ساحلی علاقوں میں 2 سے 2.5 میٹرتک لہریں بلند ہوسکتی ہیں۔

زوم ارتھ
زوم ارتھ

اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں: شیری

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہےکہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، آج دوپہر میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے ، سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے ، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے کہاں کہاں ہم پہنچیں 

انہوں نے کہا کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعے معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے ، متاثرہ علاقوں سے 8 ، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔

 بحیرہ عرب کے طوفان سے متعلق پیشگوئی کرنا مشکل ہوتا ہے: جواد میمن

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا جب کہ سمندروں میں درجہ حرارت بڑھنا بھی طوفانوں کی ایک وجہ ہے۔

فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

علاوہ ازیں جیونیوز سے گفتگو میں ماہر موسمیات جواد میمن نے کہا کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان سے متعلق پیشگوئی کرنا مشکل ہوتا ہے،  طوفان کس مقام پر ٹکرائے گا یہ حتمی طور پر بتانا مشکل ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں بپر جوائے طوفان سے ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

مزید خبریں :