Time 16 جون ، 2023
انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹی کے گھر میں ڈکیتی ، چور کیا لے گئے؟

گزشتہ ہفتے اداکارہ شلپا کے منیجر نے ان کے جوہو میں واقع گھر سے قیمتی اشیا چوری ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا/فوٹوفائل
گزشتہ ہفتے اداکارہ شلپا کے منیجر نے ان کے جوہو میں واقع گھر سے قیمتی اشیا چوری ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر میں ڈکیتی واردات ہوئی جس دوران  چور گھر سے قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکارہ شلپا کے منیجر نے ان کے  جوہو میں واقع گھر سے قیمتی اشیا چوری ہونے سے متعلق مقدمہ درج کروایا  تھا۔

درج مقدمے کے تحت پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ڈکیتی واردات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا /فوٹوبشکریہ میڈیا
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا /فوٹوبشکریہ میڈیا 

درج مقدمے کے مطابق ڈکیتی واردات کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ شلپا اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر باہر ملک گئی ہوئی  تھیں ، پولیس کے مطابق اداکارہ کے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں دو ڈکیت گھر کی 25 فٹ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور  اداکارہ کے گھر کے ماسٹر بیڈ روم ، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی سامان لے کر کر فرار ہوگئے۔

 بعد ازاں اداکارہ کے منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگے سکیورٹی کیمرو کی مدد سے دونوں کو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :