16 جون ، 2023
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 0.20 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد مجموعی شرح 34.96 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو تھیلے 35 روپے، مٹن،گڑ اور دال ماش 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ چاول، ٹماٹر، آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز فی کلو 5 روپے، کیلے فی درجن 11 روپے اور انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے۔
دال مونگ 6 روپے، دال چنا 4 روپے اور دال مسور ایک روپے فی کلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ ایل پی جی، گھی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔