17 جون ، 2023
بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں سنی دیول اور لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہیں۔
بھارتی شہر ممبئی میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، کرن دیول کی شادی دریشا اچاریہ سے ہورہی ہے۔
سنگیت کی تقریب میں جہاں خاندان کے دیگر افراد شامل تھے وہیں بالی وڈ ستارے بھی نظر آئے، تقریب میں موسیقی اور رقص کا اہتمام کیا گیا جس میں سب سے زیادہ توجہ سنی دیول اور ان کے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندرا نے سمیٹی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھرمیندرا اپنے مشہور گانے 'یملا پگلا دیوانہ' پر ڈانس کررہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ کرن دیول بھی ڈانس کررہے ہیں۔
تقریب کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں سنی دیول اپنے مشہور گانے 'میں نکلا گڈی لے کے' پر اپنے خاندان کی خواتین کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔
ایسی ہی سنی دیول کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پاکستان اور بھارت میں پسند کیا جانے والا مشہور گانا 'نچ پنجابن' پر ڈانس کررہے ہیں۔