Time 17 جون ، 2023
پاکستان

عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو سزا سنادی

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید2 سال قید کاٹنا ہوگی۔__فوٹو: فائل
عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید2 سال قید کاٹنا ہوگی۔__فوٹو: فائل

بہاولپور: عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو سزا سنادی۔

بہاولپور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو 6  ماہ کی سزا سنائی۔

فیملی کورٹ کے جج نے ملزم کو 5 لاکھ روپےجرمانے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید2 سال قید کاٹنا ہوگی۔

خیال رہے کہ پہلی بیوی نےخاوندکے دوسری شادی کرنے پرعدالت میں درخواست دائرکی تھی۔

مزید خبریں :