17 جون ، 2023
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور خان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرجری کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے بھی اس پر ردعمل دیا۔
حال ہی میں نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ ٹوئٹر پر اداکارہ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔
صارفین کی جانب سے نیمل کو پاکستانی اداکارہ سارہ لورین (مونا لیزا) سے مشابہت دی جارہی ہے، صارفین کے مطابق اداکارہ اب سارہ لورین جیسی دکھنے لگی ہیں۔
کچھ ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے:
آیت نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اداکارہ کی تصاویر کا کولاج شیئر کیا اور الزام عائد کیا کہ نیمل نے اپنی خوبصورتی تباہ کردی، ساتھ ہی صارف نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔
ایک اور صارف نے نیمل سے سوال کیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟
ایک اور صارف نے لکھا نیمل کو اب 'نعم البدل' پکارنا چاہیے۔
تاہم کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ سرجری حمزہ کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے جو کہ ایک کاسمیٹک سرجن ہیں۔
جہاں متعدد صارفین نے نیمل خاور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ مداحوں نے یہ اداکارہ کا نجی معاملہ قرار دیا۔
شاہزیب ملک نامی مداح نے کہا 'نیمل سرجری کے بعد کیسی نظر آرہی ہیں اور وہ سرجری سے قبل کیسی دکھتی تھیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، کسی کے جسم پر تنقید نہیں کرنی چاہیے'۔
تاہم اداکارہ نے گزشتہ شب ایک کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر صارفین نے کڑی تنقید کی، ناقدین کے تبصروں کے بیچ کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے نیمل کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں منفی باتوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر لب کشائی بھی کی گئی۔
ایک صارف نے کہا 'آپ خوبصورت ہیں، ان منفی باتوں سے خود کو افسردہ مت کیجیے گا، آپ قدرت کے ان نظاروں کے ساتھ خوبصورت نظر آرہی ہیں،آپ اب بھی ویسی ہی ہیں، ہمیشہ پراعتماد اور مضبوط رہیں'۔
اس تبصرے کے جواب میں نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا 'میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے'۔