ماریشیس فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستان کو تیسرے میچ میں بھی شکست

آخری میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو جبوتی کے خلاف تین صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو: اسکرین گریب
آخری میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو جبوتی کے خلاف تین صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا— فوٹو: اسکرین گریب

ماریشیس  میں ہونے والے چار قومی فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو جبوتی کے خلاف تین صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مخالف ٹیم پہلے ہاف سے میچ پر چھائی رہی۔ ماریشیس کے سینٹ پائیرے میں کھیلے جانے والے میچ کے10ویں منٹ سےجبوتی کے دوعلیہ محمود الابیہ نے گول کرکےٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ گیبریل ڈیزی نے 74ویں منٹ میں گول کرکے شاہینز کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔

9منٹ بعد ایک عمدہ موو کے ذریعے عمر حیات نے 85 ویں منٹ میں خوبصورت گول کر کے ٹیم کا خسارہ 2-1کیا۔ عمر حیات کا پاکستان کی جانب سے یہ ایونٹ میں واحد گول قرار دیا گیا۔

تاہم مخالف ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی گول پر اٹیک کیا اور سیموئیل اکن بینی نے 86 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 1-3 کی کامیابی دلوا دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ماریشیس نے پاکستان کو 0-3 سے جبکہ کینیا نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :