17 جون ، 2023
رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس آپس میں لڑ پڑی۔
رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں نے تھانا بھونگ کے ایس ایچ او کے ہتک آمیز رویے کے خلاف احتجاج کیا اور ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔
احتجاج کرنے والے اہلکاروں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔