پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل کی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز اور تصاویر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے کافی مماثلت رکھتی ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا
سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز اور تصاویر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے کافی مماثلت رکھتی ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز اور تصاویر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے کافی مماثلت رکھتی ہیں۔

ترکیہ سے تعلق رکھنے والی علینا اوزترک گلچو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو ہانیہ عامر سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

ہانیہ اور علینا کے چہروں اور مسکراہٹ میں اس قدر مماثلت ہے کہ دیکھنے والوں کیلئے یہ فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ ان میں سے ہانیہ عامر کون ہے اور علینا کون ہے۔ ان دونوں کے درمیان محض ایک فرق ہے اور وہ بولی جانے والی زبان کا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھی ہانیہ عامر کی ایک ہمشکل خاتون سامنے آئی تھیں جن کا تعلق سوئیڈن سے تھا۔


مزید خبریں :