ویڈیو: کراچی کی مویشی منڈی میں ہیرا، ڈان اور سلطان کی دھوم مچ گئی

کراچی نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں ہیرا، ڈان اور سلطان کی دھوم مچ گئی۔

کراچی میں نادرن بائی پاس پر رواں سال مویشی منڈی سجائی گئی ہے۔ مویشی منڈی میں گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے مگر جانوروں کی قیمتیں ہیں کہ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

وہیں اب مویشی منڈی میں موجود ’ہیرا‘، ’ڈان‘ اور ’سلطان‘ کی دھوم مچ گئی۔ 11 سے 1200 کلو وزنی 6 دانت کے بھاری بھرکم بیلوں کے دام 90 ،85 اور 80 لاکھ روپے  ہے مگر  مالک کچھ رعایت دینے کو بھی تیار ہے۔

اس کے علاوہ سلطان کراچی مویشی منڈی کا سب سے مہنگا جانور ہے۔ اس کا وزن 80 من، قد 8 فٹ، رنگ کالا اورقیمت ایک کروڑ 45 لاکھ روپے ہے۔

منڈی میں امریکی گائے بھی توجہ کامرکزبنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :