آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا میلہ شاہد میموریل نے لوٹ لیا

آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہد میموریل نے اعظم اسپورٹس کو شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا
آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہد میموریل نے اعظم اسپورٹس کو شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا

 آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہد میموریل نے اعظم اسپورٹس کو شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ اور  ینگ پھول پتی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام کراچی کے تاریخی کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ریکارڈ شائقین فٹبال کی موجودگی میں شاندار فائنل میں شاہد میموریل نے مضبوط مدمقابل ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مشہور و معروف ٹیم اعظم اسپورٹس کو  1-2 سےشکست دی۔

میچ ریفری انیس اختر،  ڈپٹی ریفری فضل احمد بلوچ ، نظر شباب، میچ کمشنر ماسٹر نذیر فائنل میچ کے مہمان خاص سابق سیکرٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اعظم خان تھے۔

مہمان خصوصی نے فاتح شاہد میموریل کی ٹیم کو خوبصورت فٹبال کٹ اور ونر ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقد اور اعظم اسپورٹس کی ٹیم کو بھی خوبصورت کٹ،  رنر اپ ٹرافی اور 50000 روپے نقد دیے،

ٹورنامنٹ کے بہترین دفاعی کھلاڑی شاہد میموریل کے شہزاد، بہترین گول کیپر شاہد میموریل کے جاسم اور ابھرتے ہوئے بہترین نوجوان کھلاڑی اعظم اسپورٹس کے احسان کو دس دس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

مزید خبریں :