20 جون ، 2023
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ہے۔
وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے، ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائرکی ہے۔
خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی۔
ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔