Geo News
Geo News

کھیل

پاکستان نے ورلڈ کپ میں افغانستان سے وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے مجوزہ شیڈول میں پاکستان کا افغانستان سے وارم اپ میچ رکھا ہے، ذرائع— فوٹو:فائل
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے مجوزہ شیڈول میں پاکستان کا افغانستان سے وارم اپ میچ رکھا ہے، ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔ 

پی سی بی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے مجوزہ فیڈ بیک میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں سے ایک میچ میں ٹیم تبدیل کرنے کو کہا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے کہا ہے کہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشین حریف سے میچ رکھ دیا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں یہ جواز پیش کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں بھی کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہوگا لہٰذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرادیا جائے۔

خیال رہے کہ رواں سال ورلڈکپ بھارت میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :