Time 21 جون ، 2023
دنیا

پوری توجہ ریسکیو پر ہے، کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے: شہزادہ داؤد کی بہن کا بیان

نیوز چینلز کی کوریج کے سبب دنیا کو واقعے کی تفصیلات مل رہی ہیں، سبرینہ داؤد— فوٹو:فائل
نیوز چینلز کی کوریج کے سبب دنیا کو واقعے کی تفصیلات مل رہی ہیں، سبرینہ داؤد— فوٹو:فائل

لندن میں پاکستانی بزنس ٹائیکون شہزادہ داؤد کی بہن سبرینہ داؤد نے کہا ہے کہ ابھی پوری توجہ صرف ریسکیو پر ہے، کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے۔

اسکائی نیوز سے گفتگو میں سبرینہ داؤد کا کہنا تھاکہ مشکل وقت میں نیوز چینل کی دلچسپی پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیوز چینلز کی کوریج کے سبب دنیا کو واقعے کی تفصیلات مل رہی ہیں۔

سبرینہ داؤد کا کہنا تھاکہ ابھی پوری توجہ صرف ریسکیو پر ہے، کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے، عالمی سطح پر ریسکیو میں دلچسپی کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہےکہ بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔

لاپتہ آبدوز میں2 پاکستانی بھی شامل ہیں

آبدوز میں ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کی سیر کے لیے جانے والے 5 ارکان میں سے 2 پاکستانی نژاد مسافر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک برطانوی ارب پتی اور آبدوز کے پائلٹ اور ایک تکنیکی ماہر آبدوز میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :