21 جون ، 2023
وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر دارالحکومت پیرس پہنچ گئے۔
پیرس ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر، اعلیٰ فرانسیسی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی دعوت پر وزیرِ اعظم فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت شرکت کر رہے ہیں۔
فرانس کے دورے میں وفاقی وزرا شیری رحمان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
شہباز شریف دورے میں فرانسیسی صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے اور مختلف ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔