Geo News
Geo News

پاکستان

پی آئی اے کا عید پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی: ترجمان/ فائل فوٹو
پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی: ترجمان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ رعایت عید کی چھٹیوں 30 جون سے یکم جولائی کے دوران نافذ  العمل ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال عید کے موقع پر وزارت ریلوے کی جانب سے بھی عوام کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جاتی ہیں۔