23 جون ، 2023
کراچی کے شہری نے اپنا چوری ہونے والا قربانی کا جانور ڈھونڈ نکالا۔
ڈیفنس بخاری کمرشل ایریا میں شہری نے گائے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اس سے قبل تھانہ فرئیر کے علاقے سے بھی گائے چوری کی تھی جسے مواچھ گوٹھ میں جاکر ساڑھے 3 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پہلے مواچھ گوٹھ اور لیاقت آباد میں کارروائی کے بعد چوری شدہ گائے برآمد کرلی۔