Time 23 جون ، 2023
پاکستان

وزیراعظم برطانیہ پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات میں اہم امور پر مشاورت متوقع

توقع ہے کہ شہباز شریف لندن میں 2 روز قیام کریں گے، ذرائع— فوٹو:فائل
توقع ہے کہ شہباز شریف لندن میں 2 روز قیام کریں گے، ذرائع— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دارالحکومت پیرس سے  برطانیہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے فرانس کا دو روزہ دورہ کیا جہاں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ لندن میں 2 روز قیام کریں گے۔

وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وطن واپسی، آئندہ انتخابات اور دیگر اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔

مزید خبریں :