Geo News
Geo News

کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نارملائزیشن کمیٹی کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے بارے میں تمام تفصیلات آفیشل اعلامیے میں جاری ہوں گی__فوٹو: فائل
پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے بارے میں تمام تفصیلات آفیشل اعلامیے میں جاری ہوں گی__فوٹو: فائل

فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال میں نارملائزیشن کمیٹی  کی مدت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کو 9 ماہ کی توسیع مل سکتی ہے۔

فیفا ترجمان کا کہنا ہے کہ فیفا پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے سے باضابطہ اعلان 30 جون کو کرے گی ۔

تاہم نارملائزیشن کمیٹی کے موجودہ اراکین کے بارے میں فیفا نے فی الحال جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے بارے میں تمام تفصیلات آفیشل اعلامیے میں جاری ہوں گی۔