24 جون ، 2023
خیبرپختونخوا میں ریسکیو اہلکاروں نے تنگ اور گہرے کنویں میں گرے بلی کے دو بچوں کی جان بچاکر دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر کے پی ریسکیو 1122 کے اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کنویں میں گرجانے والے بلی کے بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ریسکیو 1122 ناصرف انسانوں بلکہ جانوروں کی بھی یکساں مدد کرتا ہے۔
یہ واقعہ منڈہ میں پیش آیا جہاں 80 فٹ گہرے اور تنگ کنویں میں بلی کے دو بچے گر گئے تھے۔
علاقہ مکینوں نے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت بلی کے بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرگہرے کنویں میں اتر کر بلی کے بچوں کو زندہ نکال لیا۔