Time 24 جون ، 2023
پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور  کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے  وفاقی تحقیقاتی  ادارے (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے صدر  اور  سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرلی۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے 10ہزار  روپےکے مچلکوں کے عوض پرویز  الہیٰ کی ضمانت منظور کی۔

پرویز الہیٰ نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری وکیل کی وساطت سے دائر کی تھی۔

خیال رہےکہ 21 جون کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کےکیس میں اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت منظور  ہونےکے بعد جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہیٰ کو  منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

ایف آئی کی جانب سے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ نیا مقدمہ ایک روز قبل ہی درج  کیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پرویز الہیٰ کو آج جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لیا تھا۔

مزید خبریں :