Time 24 جون ، 2023
پاکستان

گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی شروع، شہری پھٹ پڑے

ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کے بڑھتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی، شہری علاقوں میں 8 گھنٹے  اور مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ تک پہنچ گيا ہے۔

کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر شہری پھٹ پڑے اور پشاور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ 4 سے 14 گھنٹے تک ہو گئی، کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

بلوچستان کے شہری علاقے 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی سے محروم ہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گھنٹوں گھنٹوں تک بجلی غائب رہنے لگی۔

مزید خبریں :