Time 26 جون ، 2023
پاکستان

مردہ حالت میں جناح اسپتال لائی جانیوالی ٹک ٹاکر کا شوہر زیر حراست

ایک ہفتے سے پنجاب میں تھی، بہو پارلر کا کام کرتی تھی، نہ کسی سے جھگڑا نہ دشمنی ہے ،ہم کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے: ساس کا بیان/ فوٹو جیونیوز
ایک ہفتے سے پنجاب میں تھی، بہو پارلر کا کام کرتی تھی، نہ کسی سے جھگڑا نہ دشمنی ہے ،ہم کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے: ساس کا بیان/ فوٹو جیونیوز

کراچی کے جناح اسپتال میں  لڑکی کی لاش چھوڑ جانے کا معمہ حل نہ ہوسکا تاہم پولیس نے لڑکی کے شوہر  عادل کو گرفتار کرلیا۔

سی سی ٹی وی میں چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کا کھوج لگانے اور گرفتاری میں ناکام  رہی ہے۔

دوسری جانب لڑکی کی ساس نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

ہم کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے : لڑکی کی ساس کا بیان

لڑکی کی ساس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے پنجاب میں تھی، بہو پارلر کا کام کرتی تھی، نہ کسی سے جھگڑا نہ دشمنی ہے ،ہم کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

تاہم پولیس نے ساس کا  بیان مسترد کرتے ہوئے ساس کو شاملِ تفتیش کرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر عادل کئی روز سے گھر سے غائب تھا وہ نشے کا عادی اور بے روزگار ہے جسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ فی الحال درج نہیں کیا گیا ہے، لڑکی کے والد کا آج کراچی پہنچنے کا امکان ہے جن کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

واقعے کا پس منظر کیا ہے؟

واضح رہےکہ ہفتےکی صبح کراچی کے جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طور پر لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا۔

 اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی جو ٹک ٹاکر تھی، اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔

مزید خبریں :