Time 28 جون ، 2023
پاکستان

کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ جانور لائے گئے 10 فیصد بچ گئے، قیمتیں دوگنی ہوگئیں

6 لاکھ سے زائد گائے اور بیل، ایک لاکھ سے زائد بکرے اور تقریباً 10 ہزار اونٹ لائے گئے تھے: مویشی منڈی انتظامیہ— فوٹو:فائل/پی پی آئی
 6 لاکھ سے زائد گائے اور بیل، ایک لاکھ سے زائد بکرے اور تقریباً 10 ہزار اونٹ لائے گئے تھے: مویشی منڈی انتظامیہ— فوٹو:فائل/پی پی آئی

کراچی کی مویشی منڈی میں جانور کم رہ گئے اور جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔

مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے جن میں 6 لاکھ سے زائد گائے اور بیل جبکہ ایک لاکھ سے زائد بکرے لائے گئے تھے۔

مویشی منڈی انتظامیہ نے بتایا کہ منڈی میں تقریباً 10 ہزار اونٹ لائے گئے تھے اور اب مویشی منڈی میں صرف 10 فیصد جانوربچ گئے ہیں۔

مویشی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے گاہک پریشان ہوگئے اور شکوہ کیا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور نمازِ فجر کے بعد سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

مزید خبریں :