30 جون ، 2023
لاہور: قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت آج ختم ہو گئی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی میں مستقل چیئرمین نہ ہونے وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہ کیے جا سکے، پی سی بی کے روز مرہ کے معاملات قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر احمد فاروق شہزاد رانا چلا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت گزشتہ ہفتے ختم ہو چکی ہے اور پی سی بی چیئرمین کا انتخاب 27 جولائی کو شیڈولڈ تھا تاہم عدالتی فیصلے کے باعث پی سی بی چیئرمین کا انتخاب روک دیا گیا ہے۔