Time 01 جولائی ، 2023
دنیا

برازیل کی عدالت نے سابق صدر جیر بولسونارو کو صدارتی الیکشن لڑنے سے روک دیا

بولسونارو پر2022 میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ثابت ہوا تھا/ فائل فوٹو
بولسونارو پر2022 میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ثابت ہوا تھا/ فائل فوٹو

برازیلیا: برازیل کی سپریم الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر  جیر بولسونارو کو صدارتی انتخاب لڑنے سے روک دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سپریم الیکٹورل کورٹ نے بولسونارو پر پابندی کا فیصلہ 5-2 کے ووٹ سے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بولسونارو پر 2022 میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ثابت ہوا تھا۔

اسی حوالے سے  توقع  ظاہر کی جارہی ہے کہ سابق صدرجیربولسونارو اس فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

 دوسری جانب برازیل کے سابق صدر جیربولسونارو نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی پیٹھ میں خنجرگھونپنے کے مترادف ہے۔

بولسونارو نے کہا کہ میں مر نہیں گیا،ہم کام کرتے رہیں گے، اگلے سال انتخابات میں ہم بہت سے میئر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :