Time 02 جولائی ، 2023
دنیا

'پتہ ہی نہیں چلا20 سال تک گدھےکا گوشت کھاتے رہے'

ہماری رہاش گاہ میں قصائی کی دکان تھی اس قصاب سے ہی ہماری والدہ گوشت لیا کرتی تھیں : صحافی کا ویڈیو بیان /اسکرین گریب
ہماری رہاش گاہ میں قصائی کی دکان تھی اس قصاب سے ہی ہماری والدہ گوشت لیا کرتی تھیں : صحافی کا ویڈیو بیان /اسکرین گریب

مصر سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت پورا خاندان کم علمی کے باعث 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا لیکن پتہ ہی نہ چلا۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  محمود سعد نامی مصری صحافی نے فیس بک پوسٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پوسٹ میں  انکشاف کیا کہ ہماری رہائش گاہ میں قسائی کی دکان تھی جس سے ہماری والدہ گوشت لیا کرتی تھیں ، 20 سال تک ہم اس سے ہی گوشت خرید کر کھاتے رہے۔

صحافی کے مطابق ایک روز جب والدہ اس قسائی سے گوشت لینے گئیں  تو دیکھا کہ اس  کی دکان بند تھی بعد میں پتہ چلا کہ اس کی دکان سے گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا ۔

صحافی نے مزید بتایا  کہ بعد ازاں قسائی سے تحقیق پر معلوم ہوا کہ وہ کئی سالوں سے گدھے کا گوشت فروخت کررہا ہے ،  اس واقعے کو جان کر ہم سب سکتے میں آگئے تھے۔

مزید خبریں :