Time 02 جولائی ، 2023
کھیل

نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

نائلہ کیانی اس سے قبل جی ون، جی ٹو ، کے ٹو، ماؤنٹ ایوریسٹ، اناپورنا اور لوٹسے بھی سر کرچکی ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا
نائلہ کیانی اس سے قبل جی ون، جی ٹو ، کے ٹو، ماؤنٹ ایوریسٹ، اناپورنا اور لوٹسے بھی سر کرچکی ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا

نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

نائلہ کیانی آج صبح دس بج کر 18 منٹ پر نانگا پربت کے ٹاپ پر پہنچیں،8,126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ کیانی اس سے قبل جی ون، جی ٹو ، کے ٹو، ماؤنٹ ایوریسٹ، اناپورنا اور لوٹسے بھی سر کرچکی ہیں۔

دوسری جانب نائلہ کے علاوہ ثمینہ بیگ اور دیگر پاکستانی کوہ پیماو نے بھی آج نانگا پربت سر کیا ہے۔

نائلہ کے سمٹ کے کچھ دیر بعد ایک اور پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ نے بھی نانگا پربت سر کرلیا، ثمینہ اس سے قبل ایوریسٹ اور کے ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔

ثمینہ کے ساتھ پاکستان کے رضوان داد نے بھی نانگا پربت سر کیا، عید محمد ، وقار علی ، احمد بیگ ،لیاقت کریم اور سعید کریم بغیر مصنوعی آکسیجن کے 11 بج کر چالیس منٹ پر نانگا پربت ٹاپ پر پہنچے جبکہ واجد علی نگری نے 11 بج کر پچاس منٹ پر نانگا پربت کو سمٹ کیا۔

ان کے علاوہ متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بھی آج نانگا پربت کو سر کیا ہے۔

مزید خبریں :