Time 03 جولائی ، 2023
کاروبار

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی گرگئی، یکدم ہزاروں روپے سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر بھاؤ 285 روپے ہے— فوٹو:فائل
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر بھاؤ 285 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کم ہوگئی۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلی بار کاروبار کے آغاز پر تاریخ رقم ہوگئی اور 100 انڈیکس 2446 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر بھاؤ 285 روپے ہے۔

اب ملک میں سونا بھی سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی  تولہ قیمت 8 ہزار 800 روپے کم ہو کر  2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونا 7544 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے کے بعد 1912 ڈالر فی اونس ہے۔



مزید خبریں :